جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ذمے 19کروڑ ڈالرز سے زائد قرض کی واپسی معطل کردی

جاپان اور سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ذمے 19 کروڑ 74  لاکھ ڈالرز سے زائد قرض کی واپسی معطل کردی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جی 20 کے تحت قرضوں کی معطلی کے معاہدے پردستخط کردیے  ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 191.60 ملین ڈالرز جنوری سے جون 2021 کی مدت کے دوران جاپان انٹرنیشنل کوپریشن ایجنسی (جائیکا) کو واجب الادا تھے جبکہ جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران سوئس حکومت کو 5.89 ملین ڈالرواجب الادا تھے۔

اعلامیے کے مطابق رقم اب ایک سال رعایتی مدت کے ساتھ 6 سال میں نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔