سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر تحفظات کا اظہار 

اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی  پی سینیٹر کی  وفات کے چوتھے روز  ہی شیڈول دے کر جلد بازی کی، الیکشن کمیشن ڈاکٹر سکندر میندھرو کی تدفین کا ہی انتظار کر لیتا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ ایک دو روز اوپر نیچے ہو جانے سے کون سا آئینی بحران کھڑا ہو جانا تھا؟ اُمید ہے چیف الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لے کر ظرف کا مظاہرہ کریں گے۔