صدر مملکت کی خاتون ٹیکس گزارکو ہراساں کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش

صدر مملکت عارف علوی نے خاتون ٹیکس گزار کو  شکایت درج کرانے  پر  ہراساں کرنے  پر فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) کی سرزنش کی ہے۔

 ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق خاتون نے ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے پر وفاقی ٹیکس محتسب میں ایف بی آر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کیس کو بار بار غلط طریقے سے نمٹایا گیا، ایف بی آر کے افسران کا رویہ شکایت کنندہ کو ہراساں کرنےکے مترادف ہے، درخواست 2015 میں دائر کی گئی جسے 60 دنوں میں نمٹانا تھا، درخواست تقریباً 5 سال تک زیر التوا رہی ۔

صدر کا کہنا تھا کہ شکایت درج ہونے کے بعد درخواست پر انتقامی انداز میں کارروائی کی گئی، ایف بی آر نے 2 مرتبہ شکایت کنندہ  سے انکم ٹیکس آرڈیننس کی مختلف شقوں کے تحت ٹیکس چارج کیا، ایف بی آر کے افسران کا طرز عمل بدانتظامی کے مترادف ہے