عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کی اقتدار میں واپسی میں فوج کا ادارہ رکاوٹ ہے:خواجہ آصف

عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کی اقتدار میں واپسی میں فوج کا ادارہ رکاوٹ ہے، اسلئے اسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فریق اس طرح فوج کے مقابل آئے، ایسے میں فوج کے ادارے کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے، عمران خان اپنے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی شرمندہ کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے پچھلے آٹھ دس سال میں انہیں عادت ڈال دی ہے کہ اپنی سیاست کے ہر معاملے میں پنڈی کی مداخلت کرائیں مگر اب ادارے نیوٹرل ہیں تو نہیں کرنا چاہیئے