متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کو برتری حاصل :این اے 240 ضمنی انتخاب

کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر حتمی نتیجہ

این اے 240 کورنگی کراچی 2  کے ضمنی الیکشن کے اب تک 90 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر 3238 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز نے 2889 ووٹ حاصل کیے ہیں۔