وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں، ہم اس وقت پیٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لیٹر نقصان کررہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمار ے ہاتھ جکڑےہوئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کو اب اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پیٹرول کی فی بیرل قیمت 120 ڈالر ہے۔

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ یو اے ای میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ڈالر سے زیادہ ہے، یو اے ای میں ڈیزل کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔