پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج  100 انڈیکس 384 پوائنٹس اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 384 پوائنٹس اضافے سے 41438 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 480 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 14 کروڑ شیئرز کے سودے پونے پانچ ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 6897 ارب روپے ہوگیا ہے۔