پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت بھی بڑھادی گئی

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر قیاس آرائیاں ختم ، ملک کے سب سے بڑے صوبے کا بجٹ 48 گھنٹے کی تاخیر سے بالآخر پیش کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں ہوا۔

وزیر خزانہ پنجاب اویس لغاری نے سال 23-2022 کا صوبائی بجٹ پیش کردیا جس کا حجم 32 کھرب 26 ارب روپے ہے۔

پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت بھی 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25  ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اویس لغاری نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ایک حد سے کم الاؤنس لینے والوں کو 15 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔