Ali Nawaz Awan Visits 4 Union Councils of NA-53

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی یونین کونسل 4 بہارہ کہو کے علاقے میں آمد

اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل 4 کے ایسے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں جنہیں امپورٹڈ حکومت نے جھوٹے. مقدمات میں گرفتار کیا یا ان کے نام جھوٹی ایف آئی آرز ڈالے گئے

گرفتار ہونے والے رہنماؤں منان کیانی اور شیخ لیاقت سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے ان کی استقامت کو سراہا اور کہا کہ دونوں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کا قیمتی اثاثہ ہیں

ایف آئی آرز میں نامزد رہنماؤں راجہ حامد زمان ، لیاقت طوری، چوہدری طفیل، سجاد عباسی، صابر شاہ، راجہ حسیب اور ملک توقیر سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے جسے اس طرح کے گھٹیا ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جا سکا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی کسی سیاسی جماعت نے اپنے گرفتار یا نامزد کارکنان کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ پہلے ورکرز کی ضمانتیں کروائی گئیں بعد بڑے لیڈرز کی باری آئی

رکن ایڈوائزری کمیٹی این اے 53 شیخ لیاقت کی کاوشوں سے سید عبدالحفیظ شاہ نے اپنے حلقہ احباب کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی علی نواز اعوان نے ان کے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلر پہنایا

اس موقع ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد کے ارکان راجہ شیراز کیانی، ملک ساجد ، عزیر انور، ذوالفقار علی بھولا، نوید اعوان، رکن سوشل میڈیا ٹیم ریجن رفیق مغل، بلال بلور کے علاوہ مقامی کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی