Amir Mehmood Kiani speech at Insaf Women Wing PTI Rawalpindi Convention

پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ راولپنڈی کے زیرِاہتمام کنونشن کا انعقاد۔

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صدر تحریکِ انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کی کنونشن میں خصوصی شرکت۔

اس موقع پر صدر تحریکِ انصاف بلوچستان قاسم خان سوری، مرکزی صدر وومن ونگ محترمہ کنول شوذب، پاکستان تحریکِ انصاف کی راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی محترمہ فراح آغا اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری وومن ونگ محترمہ آمنہ بدر سمیت خواتین رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنی گفتگو میں صدر تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے جو عزت خواتین کو دی وہ کسی اور پارٹی نے دے سکتی، چیئرمین عمران خان کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج اور مارچ میں خواتین نے جو کردار ادا کیا اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، انشاءاللہ شمالی پنجاب ریجن میں شعبہ خواتین کو وارڈ لیول تک لے کر جائیں گے جس سے پارٹی مزید مظبوط ہوگی