مخدومزادہ زین حسین قریشی کی پی پی 217 میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپئن جاری۔ یوسی 49 میں زاہد انصاری کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔ ووٹرز سے ملاقات اور ضمنی الیکشن کے حوالےسے گفتگو۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ 17 جولائی آپ لیے فیصلہ کن دن ہوگا۔ اس دن آپ نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ہے۔ عمران خان کے نظریے اور منشور سے آپ واقف ہیں اور اس امپورٹڈ حکومت کی نااہلی آپ سب کے سامنے ہے۔ اس بار پاکستان کو بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور بلے کے نشان پر مہر لگائیں ۔ ظہور قریشی، معین ریاض قریشی، خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار، خضر حیات خان بلوچ اور دیگر ہمراہ۔


