Enthusiasm at its peak ahead of Imran Khan’s arrival in PP 217

پی پی 217 میں عمران خان کی آمد سے قبل ہی جوش و جذبہ عروج پر۔ پی ٹی آئی امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی کی یوسی 44 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب۔ عوام کی بھرپور شرکت۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں مخدومزادہ زین حسین قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو چیئرمین عمران خان پی پی 217 کی عوام سے خطاب کرنے ملتان تشریف لا رہے ہیں۔ انشاءاللہ یہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اور جلسہ میں عوام کی تعداد دیکھ کر مخالفین کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔ 17 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگا کر عمران خان کے نظریے کا ساتھ دیں۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے پروگرام کے انعقاد پر بھٹہ برادری کے معززین اور نوجوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔