Morale of the opposition will decrease after Imran Khan’s visit to Multan: Zain Qureshi

پی پی 217 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج بروز پیر، مخدومزادہ زین حسین قریشی کی یونین کونسل 52 آمد۔ چوہدری ظہور آرائیں، چوہدری ارشد آرائیں، چوہدری محمود آرائیں کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔ اس موقع پر ظہور حسین قریشی، معین ریاض قریشی، خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار، خضر حیات خان بلوچ اور دیگر شخصیات بھی موجود۔ اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور شرکت۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا مخدومزادہ زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو عمران خان کے ملتان آنے سے ہی مخالفین کے حوصلے پست ہو جائیں گے۔ 17 جولائی کو پی ٹی آئی کے ہر ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کا رخ کرنا ہوگا۔ ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں، کبھی بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔