President PTI Islamabad & Ex-MNA Mr. Ali Nawaz Awan visited Camp Office PP-202, Sahiwal

سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ کے گٹھ جوڑ کے باوجود انشاءاللہ پنجاب کے ضمنی انتخابات فتح بلے کی ہوگی، ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گا کہ ساہیوال تحریک انصاف کا ہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 202 کے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حلقوں کے دوروں سے روکا جارہا ہے معلوم نہیں الیکشن کمیشن نیوٹرل ہے یا الیکشن کمیشن کے اندر نیوٹرل بیٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف 16 سے 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور اس میں پہلا نمبر چیچہ وطنی کا ہوگا چیچہ وطنی کل بھی کپتان کے ساتھ کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہے