President PTI Islamabad Mr. Ali Nawaz Awan filed petition at IHC

2 جولائی پریڈ گراؤنڈ احتجاجی جلسے کی اجازت کا معاملہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا،

جمعرات کو ہونے والی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام کو جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے طلب کیا ہے

واضح رہے کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کی اجازت کے لیے تاخیری حربے اختیار کیے جارہے ہیں اس لیے تحریک انصاف کی طرف سے ریجنل صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،

علی نواز اعوان کی طرف سے سینئر قانون دان اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے