PTI Islamabad Oath Taking Ceremony

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے تینوں حلقوں اور ونگز کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف اسد عمر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصٰ شرکت کی۔

اس موقع پر ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان، سابق اراکین قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، فیض اللہ کموکا، سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان، سینٹر سیمی ایزدی اور سینیٹر فوزیہ ارشد سمیت مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود۔

اپنی گفتگو میں مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی تنظیم کی کارکردگی ملک کی تمام تنظیموں سے بہترین رہی ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد ممبر سازی مہم کو مزید تیز کرے، پورے ملک نے امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد نے 2 ماہ میں 54 عوامی تقریبات منعقد کیں جو اس تنظیم کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو لوگ اس وقت تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پارٹی اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی اور چیئرمین عمران خان کے نظریے سے پیار کرنے والے لوگوں کے تناسب کو دیکھتے ہوئے ممبر سازی مہم کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے پی ٹی آئی اسلام آباد کو جمعہ تک ممبر سازی مہم کے حوالے سے اہداف بھی دیے اسد عمر نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی کیونکہ پورا پاکستان مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور عمران خان کے دور کو یاد کر رہا ہے تقریب میں تینوں حلقوں، ویمن ونگ اور یوتھ ونگ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔