
پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویے اور تعصب پر مبنی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج
اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں ہزاروں کی تعداد پی ٹی آئی کے کارکنان اور عام شہریوں نے جمع ہو کر الیکشن کمیشن کے یکطرفہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا
سیکرٹری جنرل اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزراء عمر ایوب خان، مراد سعید، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی
علاوہ ازیں قومی اسمبلی، سینیٹ، پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود رہی
جلسے میں چیئرمین عمران خان کا خطاب ویڈیو لنک پر براہ راست دکھایا گیا
جلسے میں مردوخواتین، بچوں اور بزرگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے بتا دیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنا دیوانے کا خواب تو ہوسکتا ہے حقیقت نہیں
