PTI Parliamentary Party registered peaceful protest infront of ECP

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے حکام کو احتجاجی یادداشت جمع کروا دی ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کا یکطرفہ اور متعصبانہ فیصلہ منظور نہیں ملک کی سب سے بڑی اور مقبول نمائندہ جماعت کو ایسے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا

اس موقع پر سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دو بڑے صوبوں کی اسمبلیاں قراردادیں منظور کر چکی ہیں اور پورے ملک کے لاکھوں عوام کے منتخب نمائندوں نے بھی آج یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ راج صرف عوام کا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو بھونڈے طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی

اس موقع پر ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان سمیت سینئر اراکین پارلیمنٹ، پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیوں کے اراکین، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی