Secretary General PTI Mr. Asad Umar chaired Islamabad Advisory Council meeting

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد اتوار کی رات مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کا چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق اتوار کی رات بد ترین مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ، اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا تاریخی خطاب براہ راست دکھایا جائے گا سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان کی زیرصدارت ریجنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے کارکنان اور عام شہری بھرپور شرکت کریں گے اس موقع پر ایف نائن پارک میں چیئرمین عمران خان کا تاریخی خطاب براہ راست دکھایا جائے گا اس کے علاوہ ہفتہ کو سیکٹر جی نائن میں بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی