Secretary General PTI Mr. Asad Umar’s Press Conference

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ پر بحث کیلیے آج سے 14 دن دیے جائیں بصورت دیگر یہ بجٹ عدالت میں چلینج بھی ہوسکتا ہے۔

کے پی ہاؤس میں ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر بحث کیلیے آج سے 14 دن دیے جائیں بصورت دیگر یہ بجٹ عدالتوں میں چیلنج ہوسکتا ہے، حکومت نے اعلانات کیے بجٹ تو آج مکمل ہوا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بجٹ کےاعلانات وزیراعظم نے اسمبلی سے باہر بیٹھ کر کیے، 14 روز گزرنے کے بعد آج انہوں نے مزید نئے ٹیکس لگا دیے، تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قومی اسمبلی سے باہر بجٹ کے اعلانات کئے گئے

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ یہ صرف ٹوپی ڈراما کر رہے ہیں اندر سے سب ایک ہیں، یہ کہتےہیں پنجاب میں ضمنی الیکشن ہم ملکرلڑیں گے،ان کا شکریہ کہ سب چور ایک جگہ پر کھڑے ہوں گے، شہباز شریف حبیب جالب کو معاف کردیں، آپ کا حبیب جالب کے شعر سے اتنا ہی تعلق ہے جو بائیڈن کا گوالمنڈی کی گلیوں سے ہے