Senator Aon Abbas Bappi’s response on Senator Yousaf Raza Gillani’s statement

سینیٹر عون عباس بپی کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے جواب

جناب یوسف رضا گیلانی صاحب اس بھان متی کے کنبہ کو جس طرح عوام پر مسلط کیا گیا ساری دنیا اس سے آگاہ ہے، عون عباس بپی

2 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے جس طرح عوام پر مہنگائ مسلط کی ہے عوام کی حالت زار قابل رحم یے۔ عون عباس بپی

پٹرول ، بجلی ، خوردنی تیل اور دیگر روزہ مرہ کی اشیاء میں ہوشاربہ اضافے نے عوام کی زندگی کو اجیرن کر دیا یے۔ عون عباس بپی

نیب کے قانون میں تبدیلی میں جس رفتار سے تبدیلی کرکے خود کے تمام کیسسز ختم کردئیے اسی کو این آر او 2 کہتے ہیں، عون عباس بپی

امپورٹڈ حکومت بیرونی آقاوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کے لئے وجود میں لائی گئی۔ عون عباس بپی

11 مختلف نظریات کی جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے، عون عباس بپی

ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے آج ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے نظر آتے ہیں، عون عباس بپی

مالی امداد کے لئے 54 رکنی لاو لشکر کے ہمراہ در در بھیک مانگنے والے مایوس ہونے کے بعد امریکی سفیر کے در پر جا بیٹھے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کروا دو۔ عون عباس بپی

بھکاریوں کی مرضی نہیں چلتی کہنے والے بیرونی آقاوں کے سامنے عوام کی خوداری پر سمجھوتہ کر آئے ہیں ، عون عباس بپی

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آنے والے پیسے چاہیں لیکن ان سے ووٹ کا حق چھین لیا اس امپورٹڈ سرکار نے۔ عون عباس بپی

11 جماعتیں حلقہ پی پی 217 میں تحریک انصاف کے مدمقابل ہیں اور گیلانی صاحب شکست کے خوف سے گلی گلی ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لئے کمپئین کرتے پھر رہے ہیں، عون عباس بپی

ضمنی انتخابات میں عوام اس امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردے گی ، عون عباس بپی