The office of PTI candidate Colonel Shabir Awan inaugurated

سکوٹ میں ٹھیکیدار راجہ خضر محمود کی بلاک فیکٹری کے پاس پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ( ر) شبیر اعوان کا آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔ کرنل ( ر)شبیر احمد اعوان نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ہارون ہاشمی ، آصف کیانی ، میجر ( ر) محمد فیاض ، ٹھیکیدار راجہ خضر محمود ، چوہدری حمزہ ایڈووکیٹ ،راجہ نجابت راجہ زبیر اور مقامی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔