مخدومزادہ زین حسین قریشی نے آج پی پی 217 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ متعدد کارنر میٹنگز میں شرکت اور شہریوں تک چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ یوسی 48 میں مخدومزادہ زین حسین قریشی نے پارٹی کارکنان اور مقامی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی جس میں ڈور ٹو ڈور مہم اور دیگر امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ عوام کی جانب سے جگہ جگہ شاندار استقبال اور پذیرائی ملنے کا سلسلہ جاری۔ متعدد اہم شخصیات اور علاقہ مکینوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان۔



