Zain Hussain Qureshi participates in the election procession

پی پی 217؛ مخدوم شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور مخدوم زین حسین قریشی کی انتخابی جلسہ میں شرکت اور عوام سے خطاب۔ تقریب کا انعقاد یونین کونسل 53 میں ملک طارق آرائیں، ملک قربان ڈوگر اور پپو چنگڑ کی جانب سے کیا گیا۔ عوام کی بھرپور شرکت۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا ذہن بنا دیا ہے کہ وہ اب عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں ہے لیکن پھر بھی لوگ پی ٹی آئی میں شامل رہے ہیں۔ یہ عمران خان کے نظریے اور بیانیے کی جیت ہے۔ قاسم خان سوری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی منتخب حکومت کو ختم کیا گیا۔ آپ سب کو اس دھمکی آمیز مراسلے کا علم ہے جو پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کی معیشت کو سنبھالا۔ پنجاب میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مہیا کیے گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت نے جمع کیا اور وہ پیسا عوام بالخصوص غریبوں پر لگایا۔ 17 جولائی کو ملتان کی غیرتمند عوام لوٹوں کو سبق سکھائے گی۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 17 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگا کر ہمارے امیدوار مخدوم زین حسین قریشی کو کامیاب بنائیں۔ مخدوم زین حسین قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 217 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان چوروں اور لٹیروں کو آپ کا ووٹ گھر بھیج سکتا ہے۔ 17 جولائی کو اپنے گھروں سے نکل کر بلے ہر ٹھپہ لگائیں۔