تحریک انصاف کی جا نب سے سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں سبطین خان کو  قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور  پر آگاہ بھی کر دیا ہے

یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔