زرداری سے رابطہ کیا نہ اسمبلی میں جائیں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا، عمران خان

پشاور(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے‘تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں‘پرویزالٰہی ہمارے پلان کے مطابق چل رہے ہیں ‘لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں۔

لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا‘اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا‘ جب ہم حکومت تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا‘ پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔