President PTI Mr. Ali Nawaz Awan attended Joining ceremony in Islamabad

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شاندار فتح عمران خان کے نظریے کی فتح ہے پاکستان تحریک لسانیت نہیں صرف پاکستانیت پر یقین رکھتی ہے

سیکٹر آئی نائن میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں آنے معروف مقامی سماجی رہنما شاہد نواز کی شمولیتی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پی ٹی آئی فیملی میں اضافہ ہو رہا ہے ہم راجہ شاہد نواز کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں

اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل آئی نائن خالد خان وزیر، راجہ نواز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

تقریب میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی