
چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق الیکشن کمیشن میں ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پٹیشن دائر کر دی ہے، ہمیں بے تحاشہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کے ووٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، الیکٹورل لسٹوں میں بلاک کوڈ کو ووٹرز کی مرضی کے بغیر تبدیل کیا جا رہا ہے، 2018 کی ووٹر لسٹوں کے مطابق جس عارضی پتے پر ووٹ رجسٹرڈ تھا انکو بغیر کسی اجازت کے تبدیل کر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کر دیا گیا، اور ایسے لوگ جو ابھی حیات ہیں انکو مردہ قرار دلوا کر انکے ووٹ ختم کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف پری پول ریگنگ کے خلاف کھڑی ہے اور ووٹرز کے حقوق کے تحفظ کی ہر فارم پر آواز اٹھائے گی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو