Makhdoom Zain Hussain Qureshi attends Union council 42 meeting regarding by-elections

پی پی 217 میں الیکشن کمپئن کے سلسلے میں مخدومزادہ زین حسین قریشی کی یونین کونسل 42 میں عقیل بھٹہ کی جانب سے منعقدکرفہ کارنر میٹنگ میں شرکت۔ ووٹرز اور پارٹی کارکنان سے خطاب۔ اس موقع پر معین ریاض قریشی، ظہور قریشی، اور دیگر معززین بھی ہمراہ موجود۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے شرکاء کا ضمنی الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس کوئی منشور نہیں ہے۔ ان کا اقتدار میں آنے کا واحد مقصد اپنی کرپشن بچانا ہے۔ عمران خان ملک کی سالمیت اور حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 17 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خودمختار ملک دے کر جائیں۔